پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کتنا معاوضہ لیں گے؟

05 جولائی, 2024 12:03

معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے بھارتی ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے معاوضے کے معاملے میں مقبول گلوکارہ ریحانہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر کو امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے مشہور گلوکارریحنا، بیونسے اور ایکون سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریبا 2 ارب 76 کروڑ روپے پاکستانی) ادا کیے جا رہے ہیں۔

جسٹن بیبر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کے لئے ممبئی پہنچ گئے ہیں اور 5 جولائی کو ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں جوڑے کی سنگیت تقریب میں پرفارم کریں گے۔

اس سے قبل معروف گلوکارہ ریانا کو جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 74 کروڑ بھارتی روپے جب کہ ایکون کو 2 سے 4 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔

گلوکارہ شکیرا کو پری ویڈنگ کروز کے دوسرے راؤنڈ میں پرفارم کرنے پر 10 سے 15 کروڑ روپے اور پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے پر کیٹی پیری کو بھارتی 45 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی کی تھی جبکہ یہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top