جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگ سے اتحاد مشکل، نگراں حکومت اور انتظامیہ نواز کے حق میں جانبدار ہیں: بلاول بھٹو

05 فروری, 2024 13:55

سابق  وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد ن لیگ سے اتحاد مشکل ہے، نگراں حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مشکل ہے ، کیونکہ ن  لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، نواز  شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑ کرنا چاہتے ہیں، نگراں حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، ایف آئی اے سندھ میں ہماریےحامیوں  کو گرفتار کررہی ہے،  سیاسی رہنما اختلافات کو سیاست تک محدود رکھیں اور انہیں یاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب  میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد و اصول طے کرنا ہوں گے، ن لیگ نفرت وتقسیم کی سیاست کرر ہی ہے،  البتہ وجوان آزمایے ہوئے چہروں کو دوبارہ آزمانا نہیں چاہتے۔

سابق وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ جتنا  ممکن ہوسکے صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں اور الیکشن کی ساکھ بحال کرنے کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ بھی دی جائے،  ہم ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کچھ قوتیں نہیں چاہتی پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنائے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کا سندھ میں مباحثے کا چیلنج قبول کرلیا

کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میرا اپنا شہر ہے،  ہید بینظیر بھٹو بھی کراچی میں پیدا ہوئی تھیں، شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانے پر شکر گزار ہوں، کراچی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا جس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار شہر کا  میئر جیالا منتخب ہوا۔

بلاول بھٹو کا  کہنا تھا کہ کراچی کی 20 سیٹیں پیپلز پارٹی کو ملیں تو شہر کا نقشہ بدل دیں گے، ہم سب مل کر شہر کی خدمت کریں گے ،باقی سیاسی جماعتیں اس الیکشن میں اپنے مقصد کیلئے حصہ لے رہی ہیں، لہٰذا ہم اپنے کراچی کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے، اس لیے عوام تیر پر مہر لگا کر نفرت کی سیاست کرنے والوں کو جواب دیں۔

اپنے خطاب  میں بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  عوام کو سمجھانا ہے کسی آزاد امیدوار پر ووٹ ضائع نہ کریں، آزاد امیدوار سودا کرکے حکومت میں شامل ہوجاتے ہیں،  عوام اس بار مجھے موقع دیں میں امایوس نہیں کروں گا، مسائل کا حل نکالنا ہے تو ایک بار پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں،  کوئی مذہب تو کوئی لسانیت کی بنیاد پر تقسیم چاہتا ہےمگر ہم کراچی کو تقسیم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top