جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابی دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی کے الزامات،کمیٹی کی تحقیقات مکمل

21 فروری, 2024 09:34

 

سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کےالزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اخری اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی اور رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، جن کے مطابق تمام ڈی آر اوز اور آر اوزنے سابق کمشنرکے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ آفیسرکے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : سابق کمشنر راولپنڈی کےدھاندلی کے الزامات ، خصوصی کمیٹی آج سے تحقیقات کریگی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top