جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

24 ستمبر, 2019 19:03

لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ہتک عزت کا دعوی عدالت میں زیر سماعت ہے اور فیصلہ ہونے تک گلوکارہ کو بیان بازی سے روکا گیا ہے، پر میشا کی جانب سے بیان بازی کی جارہی ہے۔

اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدالت میں زیر سماعت ہے اور فیصلہ ہونے تک گلوکارہ کو بیان بازی سے روکا گیا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود میشا شفیع نے میڈیا پر بیان بازی کی لہذا گلوکارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے میشا شفیع سے سات اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو ہونے والی ایک سماعت کے دوران گلوکارہ نے اداکار پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا جس میں میشا شفیع کا مؤقف تھا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے۔ علی ظفر نے میرے اوپر کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور وہ جھوٹی خاتون ہے۔

 درخواست میں مؤقف کے مطابق علی ظفر نے الزام لگایا کہ میں قانون اور عدالت کا اخترام کرتا ہوں، وہ قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی ہیں۔ علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ میں نے پیسوں کے لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔  

انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت علی ظفر کو دو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top