جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس نے 10 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

06 جولائی, 2024 16:51

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم القسام بریگیڈ نے غزہ میں 10 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت پسندوں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ پوئی، جس کے نیتجے میں متعدد فوجی زخمی و ہلاک ہوگئے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ہے، فوجی ایک عمارت میں پناہ لیے ہوئے جنہیں القسام کے جانبازوں نے ٹی بی جی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ، حماس کے حملوں میں 4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

القسام بریگیڈ نے شجاعیہ میں ہی یاسین 105 میزائل سے حملہ کرکے 2 اسرائیلی مرکاوا ٹینک بھی تباہ کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top