جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

القسام بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر تابڑتوڑحملے،22 اسرائیلی فوجی ہلاک

29 دسمبر, 2023 10:36

 

القسام بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر تابڑتوڑحملوں میں22 اسرئیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے اسرائیلی فوج پر تابڑتوڑحملے کر کے فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز نے وسطی غزہ میں بوریج پناہ گزین کیمپ کےقریب فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایاہے،حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئےہیں،حماس نے ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

 

اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں حماس کے کامیاب جوابی حملے بھی جاری ہیں، حماس کے مزاحمت کاروں نے گزشتہ 2 روز میں مزید 22 اسرائیلی فوجی ماردیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینکس کے بعد اسرائیل کے سابق فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی حماس کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پرڈرون حملے بھی کئے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 55 ہزار 603 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری ،مزید 50فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top