بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

پاکستان میں ایئر کنڈیشنڈ پبلک واش رومز کا افتتاح

01 جولائی, 2024 14:56

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاکستان ریلویز نے لاہور اسٹیشن پر مسافروں کے لیے ایئر کنڈیشنڈ واش رومز کا افتتاح کر دیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن اسٹیشن کا دورہ کرنے پر واش روم صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے آراستہ نظر آتے ہیں۔

سخت سردیوں کے لیے پانی کو گرم رکھنے کے لیے گیزر بھی نصب کیے گئے ہیں۔

واش رومز میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے کے اسٹینڈ بھی شامل ہیں جب کہ وہاں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے صفائی عملہ 24 گھنٹے دستیاب رہے گا۔

مسافروں کی سہولت کے لیے یہ ایئر کنڈیشنڈ ٹوائلٹ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کے دونوں جانب واقع ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر ملک بھر کے 13 دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش روم بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top