ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

ویرات کوہلی نے ٹی 20 ٹرافی جیتنے کے بعد کریڈٹ کس کو دیا؟

01 جولائی, 2024 11:50

ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد جیت کا کریڈٹ اہلیہ انوشکا شرما کے سرسجاتے ہوئے رومانوی پوسٹ جاری کردی۔

کوئی اس جیت پر خوشی کے آنسو بہاتا نظر آیا تو کسی نے کرکٹ کے میدان کی ریت کو کھا کر جیت کا جش منایا لیکن ان سب کے درمیان کرکٹر ویرات کوہلی کا جیت کی خوشی میں اہلیہ کو بذریعہ ویڈیو کال پر محبت کا اظہار کرنا بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم ان دنوں مختلف انداز میں جیت کا جشن مناتی نظر آرہی ہے۔

کرکٹر ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر  کی جس میں انہوں نے اہلیہ انوشکا سے اظہار محبت کرکے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

محبت کا اظہار کرنا یہیں ختم نہ ہوا بلکہ ویرات کوہلی نے مزید ایک اور پوسٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

کرکٹر نے مزید لکھا کہ’میں آپکا بہت مشکور ہوں کیونکہ یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی آپ کی ہے، میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔’

 واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا یہ پیغام انوشکا کی پوسٹ کے بعد سامنے آیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top