ہفتہ، 29-جون،2024
( 23 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 29-جون،2024

EN

نیتن یاہو کے بعد انکی اہلیہ بھی اپنی ہی فوج کیخلاف بول اٹھیں

26 جون, 2024 19:30

غزہ میں حماس اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے سے بدترین شکستوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور انکی اہلیہ کو فوج کے خلاف کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو کے اہلیہ سارہ نے اپنی فوج پر بغاوت اور عسکری انقلاب کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی قیادت پر بھروسا نہیں کرتی ہیں کیوں کہ فوج کے سینئر جنرل ان کے شوہر کے خلاف جھوٹی خبریں صحافتی اداروں کو فراہم کررہے ہیں۔

اس پر جب حاضرین میں سے کسی نے سارہ کی بات پر احتجاج کیا تو وزیر اعظم کی اہلیہ نے جواب میں کہا کہ اس بات کو نہیں سمجھا جا رہا کہ فوجی انقلاب کی سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں قیامتِ صغریٰ؛ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت خاندان کے 13 افراد شہید

اسرائیلی ریزرو فوج کی ایک خاتون کرنل نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی اہلیہ کے بیان کی گواہ ہیں، میرا اپنا بیٹا بھی حالیہ جنگ میں مارا جا چکا ہے۔

چند روز قبل وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر نے بھی فوج اور شاباک (داخلہ انٹیلی جنس) پر اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔ یائر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں میں فوجی قیادت پر الزام لگایا کہ وہ ان کے والد کے خلاف فوجی انقلاب کے لیے سرگرم ہے، اس کا مقصد 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں فوجی قیادت کی ناکامی پر پردہ ڈالنا ہے۔

یائر نے اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرتسی ہیلفی، فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ اہران ھلیفا اور جنرل انٹیلی جنس کے چیف رونین بار پر اسرائیلیوں کے بارے میں معلومات چھپانے کا الزام بھی عائد کیا۔ یائر نے سوال کیا کہ "کیا یہ غداری نہیں کررہے؟۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top