ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

14 سال ملک پر حاکم رہنے والے وزیراعظم سائیکل پر گھر روانہ، ویڈیو وائرل

03 جولائی, 2024 19:12

نیدرلینڈز کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی روانہ ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے پیر کو ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا تھا اور انکی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: حجاب کے بعد ٹی شرٹس، جینز پر بھی پابندی! کالجز میں پھر کیا پہنیں؟

سابق وزیراعظم 14 سال تک ملک کے سربراہ رہے اور سادگی سے جانے پر انہیں دنیا بھر سے داد موصول ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ یورپ اور دنیا کو دنگ کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے ملعون رہنما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریباً 223 دن بعد شوف نے طویل اقتدار میں رہنے کے بعد جگہ سنبھالی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top