جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اٖفغانستان :طالبان نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا

05 ستمبر, 2023 10:19

افغانستان میں طالبان نے ایک نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر مزارِ شریف میں طالبان کی اخلاقی پولیس نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان طالبان حکومت نے بتایا کہ گرفتار 6 افراد نجی تقریب میں میوزک چلا رہے تھے جس پر اخلاقی پولیس نے ایکشن لیا، زیر حراست افراد کو عدالت میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکومت نے ملک میں موسیقی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔

جولائی میں محکمہ اخلاقیات کی جانب سے افغانستان کے شہر ہرات اور مختلف اضلاع سے ضبط کیے گئے سیکڑوں موسیقی کے آلات کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

محکمہ اخلاقیات کا کہنا تھا کہ موسیقی کے آلات کی فروخت حرام ہے اور فروخت کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

 یہ پڑھیں : طالبان نے وعدے بہت سے کیے، مگر پورے نہیں کیے:امریکی وزیرخارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top