جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر، مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے

22 اگست, 2022 15:19

کابل : وسطی افغانستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران آنے والے سیلاب میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان اس سال قدرتی آفات سے دوچار رہا ہے، جس میں خشک سالی اور ایک زبردست زلزلہ بھی شامل ہے، جس میں جون میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

افغانستان کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کے باعث ہزاروں گھر تباہ ہوگئے، جبکہ زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

انہوں نے کہا کہ صوبہ لوگر میں سیلاب کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 35 سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری طرف غیر سرکاری رپورٹوں میں یہ تعداد بہت زیادہ بتائی جارہی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم عالمی برادری، خاص طور پر اسلامی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے متاثرین کی فوری مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top