جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار

30 ستمبر, 2023 08:28

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں افغان کرنسی 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہترین کرنسی قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی ” افغانی‘‘ 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔

انسانی امداد سے حاصل اربوں ڈالر اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کردیا ہے۔

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق غربت زدہ ملک کے لیے یہ ایک غیرمعمولی مرحلہ ہے۔

اگست 2021 میں کابل پر دوبارہ کنٹرول کے بعد طالبان نے کرنسی تجارت پر سخت اقدامات کیے تھے۔

بلوم برگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

افغان کرنسی افغانی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ٹریڈنگ پر پابندی لگادی جس سے کرنسی مضبوط ہوئی ہے۔

بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ کولمبیا کی پیسو اور سری لنکن روپیہ افغان کرنسی سے بہتر ہے۔

یہ پڑھیں : افغان کرنسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہے اور مہنگائی بھی کم ہوئی ہے: ورلڈبینک رپورٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top