پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

خاتون پولیس افسر ٹیم منیجر مقرر

27 جون, 2024 20:28

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس آفسر حنا منور کو ایشیاکپ کیلئے ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اقدام نے کرکٹ شائقین میں بحث چھیڑ دی ہے، بہت سے لوگ پی سی بی کی ترجیحات اور ٹیم کی کارکردگی پر ممکنہ اثرات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

حنا منور کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں قابل ذکر کیریئر رہا ہے، وہ سوات میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور فرنٹیئر کانسٹیبلری میں پہلی خاتون ڈسٹرکٹ آفیسر بنی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض نے رپورٹ جمع کروادی

یہ پہلا موقع نہیں جب حنا منور کو کسی اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہو، ماضی میں وہ چیف سیکیورٹی آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور اب انہیں ٹیم ویمنز ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ غیر کرکٹ تقرریوں کیلئے فٹنس اور کارکردگی پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے، جو ممکنہ طور پر ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top