جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا میں نیا منظرنامہ بننے لگا : شام کے صدر کا کئی سالوں بعد کسی عرب ملک کا دورہ

19 مارچ, 2022 13:23

ابو ظہبی : شام کے صدر نے کئی سالوں بعد کسی عرب ملک یعنی یو اے ای کا دورہ کیا، جسے دنیا بھر میں خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

شام کے صدر بشار الاسد جمعے کو تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، یہ 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے کسی عرب ملک کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

دوسرے کے دوران بشار الاسد نے متحدہ عرب امارات کے اصل حکمران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان "برادرانہ تعلقات” پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عرب خطے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی، استحکام اور امن کے استحکام میں کردار ادا کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیخ محمد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ دورہ شام اور پورے خطے میں خیر، امن اور استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے طریقوں کے ساتھ ساتھ شام کے لیے سیاسی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : روس یوکرین میں لڑنے کے لیے شامی جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے : پینٹاگون

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے موجودہ حالات میں اس ملاقات کو نئے منظر نامے میں خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ اسد حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت نہیں کرتے۔

شام کو خانہ جنگی کے باعث عرب لیگ سے معطل کردیا گیا تھا، جس کے لیئے یو اے ای نے بڑھ چڑھ کر حمایت کی تھی۔

تاہم، دسمبر متحدہ عرب امارات نے 2018 میں دمشق میں اپنا سفارت خانہ کھولا اور شام کو عربوں میں واپس لانے کی تجویز دی۔ دمشق نے تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاستوں سے بین الاقوامی امداد حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

لیکن حالیہ برسوں میں، کچھ علاقائی طاقتیں شام کو ایران کے خصوصی علاقائی اثر و رسوخ سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں، اس لیئے شام کا میدان گرم رکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top