جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جامعہ کراچی میں بم دھماکہ، تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جاں بحق

26 اپریل, 2022 15:46

کراچی : جامعہ کراچی ہونے والے دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جامعہ کراچی کے کنفوشش انسٹیٹوٹ میں موجود ہائی ایس گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جاں بحق، جبکہ معتدد زخمی ہوئے، جن میں رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔

مرنے والوں میں ڈائریکٹر لینگویج، ڈرائیور اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کی گئیں، جنہیں دھماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں۔ گاڑی میں غیر ملکی اساتذہ بھی موجود تھے، جو گیسٹ ہاؤس سے انسٹی ٹیوٹ آئے تھے۔ زخمیوں کو پٹیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں پاک آرمی کی گاڑی حادثے کا شکار، دو فوجی جوان شہید، 20 زخمی

سی سی پی او غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ امکان ہے دھماکہ خودکش تھا۔ برقعہ پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وین میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ایسٹ اور ایس پی ایسٹ کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری ڈاؤ اسپتال منتقل کیا جائے۔ کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں دھماکا کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا اور وین نفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top