جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

12 سالہ کمسن فلسطینی یوٹیوبربھی اسرائیلی حملے میں شہید

26 اکتوبر, 2023 13:00

آنکھوں میں شہرت کا خواب اور لبوں پر مسکان سجائے کمسن فلسطینی یوٹیوبر ’عونی الدوس‘ بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔

نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 12 سالہ عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔

عونی الدوس نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔

کمسن یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جن کی صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔

عونی کے ایک قریبی دوست مصعب دلول نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’’اے خدا کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے، اے اطمینان والی روح، اپنے رب کی طرف لوٹ جا۔ اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘َ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہربان لڑکا، میرا پیارا بھائی اور دوست اس وقت شہید ہوا جب اس کے گھر کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عونی الدوس کے تمام گھر والے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔

غزہ میں شہریوں پر جاری اسرائیلی بمباری میں بچے عونی کی ہلاکت کی خبر سے سوشل میڈیا پروائرل ہے ۔

واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 4300 سے زائد ہو گئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

 یہ پڑھیں : میرے جوتے غریب بچوں کو دے دینا ،شہید فلسطینی بچی کی وصیت نےدنیا کو ہلا کررکھ دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top