مقبول خبریں
سروں کے بادشاہ مہدی حسن کا 92واں یوم پیدائش
کراچی: ملک بھر میں آج سروں کے بادشاہ، شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 92واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
مہدی حسن 1927 میں راجستھان کے ایک گاؤں لونا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد عظیم سے حاصل کی تھی۔ انہوں نے 25 ہزار سے زیادہ فلمی، غیر فلمی گیت اور غزلیں گائی ہیں۔ ان کا گایا ہوا ملی نغمہ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسباں اس کے آج بھی قوم کا لہو کو گرماتا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نگار ایوارڈ، ہلال امتیاز، نشان امتیاز اور حسن کارکردگی سے نوازا جاچکا ہے۔
شہنشاہ غزل مہدی 84 برس کی عمر میں حسن13 جون 2012کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔