جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

07 ستمبر, 2024 17:01

بھارتی نژاد برطانوی یوٹیوبر روپیش مینی نے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون کی نقل تیار کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی یوٹیوبر روپیش مینی نے اپنے گہرے جائزے اور جدید تکنیکی مواد کیلئے جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون کے اسکیل اپ ورژن کی تعمیر کے پرجوش منصوبے کو اپنایا۔

اس کامیابی کو حاصل کرنے کیلئے روپیش مینی نے گیجٹ بنانے کے ماہر ڈی آئی وائی پرکس کے ساتھ مل کر کام کیا اورآئی فون 15 پرو میکس 6.74 فٹ کے بلند سائز پر بنایا ہے۔

خیال رہے کہ اس تعاون کے نتیجے میں ایک فعال آئی فون کی نقل تیار ہوئی جس نے نہ صرف پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ بڑے پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top