مقبول خبریں
23 دانت نکال کر 12 دانت لگانے پر شہری کے فوت ہونے کا دعویٰ
چینی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہی دن میں 23 دانت نکالنے اور 12 دانت نصب کرنے کی وجہ سے والد کی موت بے وقت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ ژی جیانگ کے یونگ کانگ شہر کی رہائشی مس شو نے حال ہی میں اپنے والد کی موت کے بعد ایک مقامی ڈینٹل کلینک کے خلاف میونسپل ہیلتھ بیورو میں شکایت درج کرائی ہے۔
خاتون نے میونسپل ہیلتھ بیورو میں ثبوت پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ڈینٹل کلینک نے ایک ہی دن میں ایک ہی وزٹ اور سیشن میں والد کے 23 دانت نکالے اور 12 نئے دانت لگائے جس پر 13 دن بعد انکی بے وقت موت واقع ہوئی۔
دوسری جانب چینی حکام چینی معمر شخص کی موت کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ایک ڈینٹل کلینک میں ایک ہی دن میں 23 دانت نکالنے اور 12 امپلانٹس لگانے کے 13 دن بعد فوت ہوگیا تھا۔
مس شو نے حکام کو بتایا کہ ان کے والد نے 28 اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے قبل اپنی زندگی کے آخری 13 دنوں کے دوران درد ناک درد کا سامنا کیاتھا، اب خاتون چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔