مقبول خبریں
حکومت نے سوشل میڈیا فائر وال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا
اسلام آباد: ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پرفائر وال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا۔
ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فائروال سے موبائل سگنلزاور انٹرنیٹ سروس کوبھی سلو کیا گیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کر چیک کی گئی۔
مزید پڑھیں:محرم میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش پر اہم فیصلہ کرلیا گیا
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فائروال سے سوشل میڈیا پر تصویریں ،وائس ریکارڈنگ،ویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ بند کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشو کلیئرنس کی ای میل کردی، واٹس اپ اور فیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہوگئی۔
خیال رہے کہ ٹرائل کے بعد حکومت فائروال کی خریداری کرے گی، فائروال خریداری کا اشتہارپہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔