مقبول خبریں
بھارتی اداکار نئی فلم کی تشہیر کیلئے پاکستان پہنچ گئے
پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار گپی گریوال اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار گپی گریوال مبینہ طور پر اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے پاکستان پہنچے ہیں مگر یہ ان کا پہلا دورہ نہیں ہے۔
گزشتہ سال گریوال نے بنو ڈھلن اور کرم جیت انمول کے ساتھ اپنی فلم موجان ہی موجان کی تشہیر کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی دورے کے دوران تینوں فنکار کرتارپور راہداری بھی گئے تھے۔
بھارتی پنجابی فلموں کو پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور پاکستانی اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل بھارتی پنجابی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔
افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور نسیم وکی جیسے فنکاروں نے متعدد پنجابی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، آخر دلہا میاں کون؟
ماہرہ خان کی ایسی تصاویر جن پر مداح سیخ پا ہوگئے
گپی گریوال پنجابی فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں شخصیت ہیں، جو اداکاری اور گلوکاری دونوں میں اپنی منفرد خدمات کے لئے مشہور ہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گپی گریوال ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔