مقبول خبریں
حکومت نے ایل پی جی مہنگی کردی
وفاقی حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے اضافے کے بعد 234 روپے 72 پیسے فی کلو ہوگئی۔
گھریلو صارفین کے لئے جولائی کے لئے معیاری ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2769.66 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونا سستا ہوگیا
اس کے مقابلے میں جون میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2768 روپے تھی جو معمولی اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔