مقبول خبریں
نابینا افراد کی مدد کیلئے ’روبوٹ کتا‘ تیار
شنگھائی: تحقیقاتی ٹیم کے مطابق 6 ٹانگوں والا چینی روبوٹ ’گائیڈ کتے‘ نابینا افراد کو زیادہ آزادانہ طور پر زندگی گزارنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اس مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے حامل چینی روبوٹ بصارت سے محروم افراد کے ساتھ بات چیت کرسکتا ہے اور اس روبوٹ میں آواز کی شناخت، روٹ پلاننگ کی صلاحیتوں اور ٹریفک لائٹ کی شناخت شامل ہے۔
چینی روبوٹ ’گائیڈ کتے‘ کو فی الحال کیمروں اور سینسرز کے ذریعے فیلڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جس میں ٹریفک لائٹ سگنلز کو پہچاننا بھی شامل ہے، جو روایتی گائیڈ کتے کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
چین میں نابینا افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے روبوٹ کتوں کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ یہ روبوٹ کتے کیمروں اور سینسرز کی مدد سے ٹریفک سگنلز کی بھی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ روبوٹ آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے نابینا شخص سے بات چیت کر سکیں گے۔ pic.twitter.com/3vTXv3mFg9
— VOA Urdu (@voaurdu) July 1, 2024
محققین کا کہنا ہے کہ اس کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں جن سے اسے آسانی سے اور زیادہ سے زیادہ بہتر انداز کے ساتھ چلنے میں مدد ملتی ہے۔
شنگھائی میں جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے اسکول آف مکینیکل انجینئرنگ میں تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گاؤ فینگ نے کہا کہ یہ سب سے مستحکم شکل ہے، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں روبوٹ گائیڈ کتوں کی تیاری جاری ہے لیکن چین میں روایتی گائیڈ کتوں کی شدید کمی ہے۔
پروفیسر گاؤ فینگ نے کہا کہ چین میں تقریبا 20 ملین نابینا افراد کیلئے صرف 400 سے زیادہ گائیڈ کتے ہیں۔
پالتو جانوروں کی ملکیت اور خدمت کے جانور بھی ملک میں نسبتا نئے تصورات ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بہت سے کام کی جگہیں، ریستوراں اور دیگر عوامی علاقے لیبراڈور جیسے زیادہ روایتی مددگار کا خیرمقدم نہیں کریں گے۔