مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس کیلئے جسٹن بیبر کتنا معاوضہ لیں گے؟
5-جولائی،2024
کراچی: ہیٹ ویو کے خاتمے سے متعلق ماہر موسمیات کا اہم بیان
![کراچی: ہیٹ ویو کے خاتمے سے متعلق ماہر موسمیات کا اہم بیان](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/06/heat-1.jpg)
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ہیٹ ویو کل سے کم ہونے کا امکان ہے، کیونکہ پیر سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آئے گی۔
سردار سرفراز کے مطابق کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے کِن شہروں میں آج بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم، مرطوب موسم کی وجہ بحیرہ عرب میں کم دباؤ ہے جس کے بہت جلد غائب ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ہوائیں آج رات سے بحال ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آنے والے دنوں میں صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔