مقبول خبریں
ملک کے کِن شہروں میں آج بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
![ملک کے کِن شہروں میں آج بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/06/rain-2.jpg)
ملک کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
جہلم، عارف والا، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اور ناروال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے بعد گرمی کی شدت کم اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی
ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آج ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔