مقبول خبریں
ہانیہ عامر کو سلیو لیس لباس پہننا مہنگا پڑ گیا
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کے لیے سلیولیس لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ نے معروف کلاتھنگ برانڈ کی عید کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو شوٹ کے زیادہ تر لُکس میں ہانیہ عامر سلیولیس ملبوسات پہنی نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر
تصاویر میں ہانیہ عامر نے پروشین بلیو سلیولیس قمیض کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کیا جب کہ اس کے ساتھ دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔