مقبول خبریں
ژوب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
![ژوب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/05/amb.jpg)
بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق ضلع ژوب میں خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
علاقے سر کچھ میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیو کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔