جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

رفح میں اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کا اسٹاف ورکر ہلاک

14 مئی, 2024 12:42

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے مزید 57 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مکان پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیل نے غزہ اور دیر البلاح کے 50 سے زائد مقامات پر بمباری بھی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی رفح میں اقوام متحدہ کا اسٹاف ورکر بمباری میں ہلاک ہوگیا جب کہ  اسرائیلی فوج نے الشفا اور دیگر اسپتالوں کو تباہ کرنے کے بعد رفح میں بھی کویتی اسپتال خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

قبل ازیں صیہونی فورسز جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں گھس گئی جہاں خیمہ بستی سے تین لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ جنگجوؤں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو ڈرون سے نشانہ بنایا اور علاقے میں اسرائیل کے چار دیگر ٹینکوں پر بھی حملے کیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top