مقبول خبریں
NewsTicker
‘چیخ و پکار اور ڈرامے کی ضرورت نہیں’، توہین عدالت پر واوڈا اور کمال سپریم کورٹ طلب
17-مئی،2024
ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 935 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 5 ڈالر مہنگا ہو کر سونے کا بھاؤ 2400 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔