مقبول خبریں
سڈنی میں حملہ آور نے تیز دھار آلے سے 7 افراد کو ہلاک کر دیا
آسٹریلیا کے معروف شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کرکے سات افراد ہلاک کردیے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سڈنی کے علاقے Bondi جنکشن کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق واقعہ سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کیے، متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لوگوں میں ہلچل مچنے پر ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی متعدد پوسٹس میں شاپنگ سینٹر سے لوگوں کی بھگدڑ کو دکھایا گیا ہے۔