مقبول خبریں
کیا آئی پی ایل فرچائز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا جرسی ڈیزائن چرایا؟
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی کا ڈیزائن چرا لیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اووے میچز کے لیے تھنڈر بولٹ ٹائپ ٹی شرٹ کا ڈیزائن تیار کیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
اب آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے گزشتہ روز اپنی کٹ کی رونمائی کی تو اس کا ڈیزائن بھی تقریباً اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی سے ملتا جلتا ہے جس سے یہی تاثر جا رہا ہے کہ انہوں نے یونائیٹڈ کا جرسی ڈیزائن چرایا۔
New 𝐥𝐨𝐨𝐤, new 𝐭𝐡𝐫𝐞𝐚𝐝𝐬 and all ready to #𝐏𝐥𝐚𝐲𝐖𝐢𝐭𝐡𝐅𝐢𝐫𝐞 🔥 pic.twitter.com/XzTS1H5Kcg
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) March 7, 2024
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی فرنچائز پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اووے کٹ کی جرسی کو کاپی کیا ہے۔
تاہم کچھ بھارتی صارفین نے جواب دیا کہ جنوبی افریقی لیگ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سن رائزرز ایسٹ کیپ ٹاؤن کی جرسی بھی اس طرح کی تھی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل فرنچائز نے اپنی جرسی کو فائر کٹ کا نام دیا ہے۔