مقبول خبریں
شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
شاہین آفریدی نے گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
شاہین آفریدی سے قبل سابق کرکٹر وہاب ریاض نے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ایس ایل 9؛ حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے
لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 سے باہر
اس فہرست میں فاسٹ بولر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔