مقبول خبریں
190 ملین پاؤنڈ کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں بنی گالا سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ملتوی
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر 5 گواہوں کو طلب کرلیا۔