مقبول خبریں
آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈسےاہم ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم اور امریکی کمانڈر سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات میں باہمی، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی اور فوجی تربیتی امور بھی زیر غور آئے، دونوں جانب سے تربیتی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
یہ پڑھیں : آرمی چیف کا دورہ امریکا، حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں