مقبول خبریں
پاکستان میں شفاف انتخابات کیلئے حمایت جاری رکھیں گے:امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاف، شفاف انتخابات کیلئے حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت ہمیشہ جاری رہتی ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہاکہ ہم یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کہ پاکستان میں کونسی حکومت برسراقتدارآسکتی ہے، پاکستانی عوام جس کو منتخب کریں ہم اس کی ساتھ کام کریں گے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان امریکا کااہم اتحادی اور پارٹنر ہے، ہم پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر مل کر کام کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں:سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیے