جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روسی صدر کا فوجیوں کی تعداد میں بڑے اضافے کاحکم

02 دسمبر, 2023 12:03

 

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین سے جڑے خطرات کے بعداپنے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیےہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔

یہ پڑھیں : ہمارا مقصدفلسطین میں خونریزی اور تشدد کوروکنا ہے: روسی صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top