مقبول خبریں
طبی مراکز کو نشانہ بنانا عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے :پاکستان
پاکستان سمیت دنیا کے دوسرے ممالک نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اس طرح کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
🔊: PR NO. 1️⃣9️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Pakistan strongly condemns Israeli attack on a hospital in Gaza pic.twitter.com/xfYFYg9WE3
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) October 17, 2023
غزہ میں اسپتال پر حملے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں ہسپتال پر اسپتال بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک ایسے اسپتال پر حملہ کرنا غیر انسانی فعل ہے جہاں عام شہری پناہ لیے ہوئے تھے اور طبی امداد حاصل کررہے تھے، اس حملے کا کسی صورت دفاع ممکن نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری آبادی اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ پڑھیں : فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: آرمی چیف