مقبول خبریں
فلسطین میں اسرائیلی بربریت : تاریخ میں پہلی بار امام رضا ؑکے روضہ مبارک پر سیاہ پرچم بلند
فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ شدت اختیات کرگیا ہے ۔
اسی ظلم پر تاریخ میں پہلی بار ایران میں موجود امام رضا ؑکے روضہ مبارک پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
واضح رہےمشہد میں امام علی رضا کے روضے پر سیاہ پرچم صرف عزاداری کے ایام میں لہرایا جاتا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ مسلم دنیا کی سب سے بڑی جامعۃ الاظہر سے بھی اس ظلم کے خلاف بڑا فتوی آگیا ہے۔
فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ملت اسلامیہ بھرپور طاقت، دولت اور تمام وسائل سے فلسطینیوں کا ساتھ دے،آج فلسطینی عوام کو مسلم دنیا کے ساتھ کی ضرورت ہے۔
یہ پڑھیں :ایران کی اسرائیل کو دھمکی:فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے