جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، حماس کا اعلان

13 اکتوبر, 2023 21:55

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کا علاقہ خالی کرنے کے الٹی میٹم کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالے۔

حماس کی القسام بریگیڈ کے کمانڈر ابو عبیدہ کا تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم اسرائیل کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ غزہ میں موجود فلسطینیوں کو بے دخل کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ غزہ سے بے دخل نہیںہوںگے بلکہ ان کو بے دخل ہونا ہوگا جنہوں نےہماری زمینوں پر قبضہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کے خلاف جہاں ضرورت پڑی حزب اللہ اقدام کرے گی، شیخ نعیم قاسم

ابو عبیدہ نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمارے پاس ابھی بہت اسلحہ موجودہے ۔

حماس کمانڈر نے کہا کہ آج بھی مجاہدین نے اسرائیل کے شہروں سدیروت اور عسقلان پر 200 سے زائد راکٹ برسائے ہیں جبکہ بن گوریان ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top