مقبول خبریں
صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
![صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2023/09/imran-riaz.jpg)
سیالکوٹ: صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
سیالکوٹ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ عمران ریاض بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے رواں سال فروری میں عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض بازیابی کیس:ٹھیک ڈائریکشن پر جارہے ہیں،آئی جی پنجاب
عمران ریاض خان کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔