مقبول خبریں
مالی کے 42 فوجی مشتبہ اسلام پسندوں کے حملے میں مارے گئے
بممباکو : مالی کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ شدت پسندوں سے شدید لڑائی کے بعد 37 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا، لیکن 42 فوجی بھی مارے گئے۔
مالی کی حکومت نے کہا ہے کہ تیسیت قصبے کے قریب اتوار کو ہونے والے ایک حملے میں 42 مالی کے فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے، جس کا الزام دولت اسلامیہ سے وابستہ ایک گروہ کو ٹھہرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید
بیان میں کہا گیا کہ فوجیوں نے کئی گھنٹوں کی شدید لڑائی کے دوران 37 جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔ فوج نے پہلے کہا تھا کہ اس حملے میں 17 فوجی مارے گئے تھے اور 9 لاپتہ ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ یہ مالی کی فوج کے لیے حالیہ برسوں کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔