مقبول خبریں
این آر او کبھی نہیں مانگا، آصف علی زرداری
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی وزیراعظم سے این آر او نہیں مانگا۔ انہوں نے اپنے تمام کیسز خود ہی جیتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں کسی کو این آر او نہیں ملے گا، آمریت کے دور میں پانچ سال جیل میں رہنے کے باوجود میں نے این آر او نہیں مانگا۔ میں نے اپنے تمام کیسز خود ہی جیتے ہیں۔
سندھ منی لانڈرنگ کیس پر تبصرہ دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو جعلی اکاؤنٹس کہا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ اصل مسئلہ مجھ سے ہےتو مجھے پکڑیں میرے دوستوں کو کیوں پکڑتے ہیں۔