مقبول خبریں
شاہ رخ جتوئی کو جیل میں دی گئی سہولیات پر چیف جسٹس برہم
کراچی کی لانڈھی جیل میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے شاہ رخ جتوئی کو ملنے والی آسائشوں پر برہمی کا اظہار کیا اورفوری ظور پر ڈیتھ سیل منتقل کرنے کو کہا۔
چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کراچی لانڈھی جیل کے دورے کے دوران شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود متعلقہ حکام سے مجرم کو مہیا کردہ سہولیات اورآسائشوں کے بارے میں سوال کیا۔ اور حکم دیا کہ انہیں تو ڈیتھ سیل میں ہونا چاہیئے۔
اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ بھی وہاں موجود تھے۔ چیف جسٹس نے آئی جی جیل کوبھی فوری طلب کیا۔