جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی اور حوثیوں کے درمیان 900 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا

12 اپریل, 2023 15:38

امن کی بڑھتی ہوئی امیدوں کے پس منظر میں وحشیانہ خانہ جنگی کے دوران میں پکڑے گئے 900 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔

یمنی حکومتی اہلکار کے مطابق سعودی اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا، اس سلسلے میں سیکڑوں قیدیوں کا تبادلہ 13 اپریل جمعرات سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا 10 فیصد سرکاری حج کوٹہ سعودی عرب کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ

دونوں فریق تقریباً 900 قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ارکان کی بتائی جارہی ہے۔ اکتوبر 2020 کے بعد سب سے بڑے قیدیوں کے تبادلے تین روز تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن 2015 کے مارچ سے جنگ اور بدترین انسانی بحران کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top