جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روشنیوں کے شہر میں چھائے ٹریفک جام کے اندھیرے

07 نومبر, 2018 13:14

بنیادی مسائل پانی اور بجلی کے ساتھ ساتھ اب کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا ہے۔

4 روز سے جاری مظاہرے کے بعد جب معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوئے توشہری اپنے اپنے کاموں کو سر انجام دینے ایک بار پھر نکل پڑے۔ جسکے باعث کراچی کی مصروف ترین شاہراہیں بد ترین ٹریفک جام کا شکارہوگئی ہیں۔ صدر، ایم اے جناح روڈ، ایمریس مارکیٹ، جامع کلاتھ اور اس سے منسلک شاہراہوں پر بھی ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

اسکے ساتھ ساتھ ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک کو متابادل راستے فراہم کیے گئے تھے تاہم اب ان راستوں پر بھی شدید ٹریفک جام دیکھا جاتا ہے۔

نرسری پر بھی ٹریفک کی روانی کافی متاثر دکھائی دیتی ہے۔ شہر میں شدید ٹریفک کے باعث شہری کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھسے رہتے ہیں۔

اسکی بڑی وجہ جگہ جگہ ٹوٹی سڑکیں بھی ہیں جنکی وجہ سے دفاتر اور دیگر معمولات زندگی سرانجام دینے کیلئے نکلنے والے شہری سڑکوں پر رل جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top