جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موسمِ سرما کی آمد،کراچی میں لنڈا بازار سج گئے

07 نومبر, 2018 14:13

ملک میں سردیوں کی آمد آمد ہے۔ شہر شہر لنڈا بازار سج گئے ہیں۔ مہنگائی کے باعث سفید پوش عوام نے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔

سردی کا موسم آتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں۔ شہری گرم کپٹوں کی خریداری میں مصروفِ عمل نظر آتے ہیں۔

لائٹ ہاؤس پر سجے لنڈا بازار کے اسٹالوں پر عوام کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کے ممبر جو ہر سال یہاں اسٹالز کے انتظامات کہتے ہیں انکا یہ کہنا تھا کہ لائٹ ہاؤس مارکیٹ پزاروں کی تعداد میں کسٹمرز کو سامان فراہم کرتی ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو کوالٹی کے ساتھ اچھی سہولت اورسستا مال فراہم کریں۔

جیکٹ، سویئٹر، ٹوپے، دستانے، جوتے، اونے موزے اور شالیں اسٹالوں کی زینت بن گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top