جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر فرد جرم عائد

07 نومبر, 2018 14:24

سپریم کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت پر فردِجرم عائد کردی۔

عامر لیاقت حسین پر عائد فردجرم میں بتایا گیا ہے کہ 7اور9 مارچ کے پروگرامز میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔

عدالت نے عامرلیاقت کی غیر مشروط معافی اور فردِ جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کی۔ جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ غیرمشروط معافی کاجائزہ مناسب وقت پر لیا جائے گا۔ کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں اداکاری کی اجازت نہیں دیں گے اور جھوٹ بولنے پر آپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top