جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فریدشہید

07 نومبر, 2018 14:41

راولپنڈی: کیپٹن ضرغام فرید فرض کی ادائیگی کے دوران مہمند ایجنسی میں شہید ہوگئےاوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق مہند گھاٹ، ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ واقعے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا جب کہ وہ غیر شادی شدہ تھے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top