جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،مسافر سے1کلوہیروئن برآمد

07 نومبر, 2018 13:50

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 1 کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ملزم نجی ائر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جارہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ابتدائی طور پر اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزم عامل زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اور اسکے قبضے سے 1 کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وہ نجی ائر لائن کی پرواز سے بذریعہ دبئی، سعودیہ جارہا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top